پاکستان کی نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت کر کے شہرتنہ کمائی جائے۔

n18

مومنہ مستحسن نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ بھی کسی عام انسان کی طرح یہ حق رکھتی ہیں کہ ان کی نجی زندگی صرف ان تک محدود رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے نجی معاملات کو مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی ٹوٹ جانے کی خبر گردش کر رہی تھی۔

مومنہ نے کہا کہ کوئی بھی خبر وہ خود سنا دیں گی لیکن اندازوں پر مبنی خبریں نہ چلائی جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چاہیں گی کہ افواہوں پر مبنی ایسے تمام احمقانہ آرٹیکلز ہٹا لیے جائیں اور ان کی نجی زندگی کو کلکس کے لیے نہ بیچا جائے۔

Advertisements