آئی سی سی نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق یونس خان اور اظہر علی ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

s2

آئی سی سی نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور جوئے روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ قومی کھلاڑی یونس خان 6 درجے ترقی کے بعد 13 ویں سے 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ اظہر علی چھٹے نمبر پر ہیں۔ رینکنگ میں اسد شفیق 23، سرفراز احمد 24 اور مصباح الحق 25 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں بھارتی بولر ایشون پہلے، رویندرا جڈیجا دوسرے اور آسٹریلوی بولر ہیز لووڈ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تاہم یاشر شاہ 17 ویں اور وہاب ریاض 20 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جو کہ ان کے کیرئیر کی سب سے بہترین پوزیشن ہے۔

Advertisements